مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ کے کمال عدوان ہسپتال پر مہلک روبوٹ بم حملہ، 58 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نے آج صبح شمالی غزہ پٹی میں واقع کمال عدوان اسپتال پر روبوٹ بم سے مہلک حملہ کرکے نہتے فلسطینیوں کے خلاف ایک اور جرم کا ارتکاب کیا۔

روبوٹ بم کے اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں ہسپتال کو خاصا نقصان پہنچا اور 20 سے زائد مریض اور طبی عملہ زخمی ہوئے۔

دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 58 معصو شہری شہید اور 86 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے یافا اور عسقلان میں دو فوجی اہداف پر ڈرون حملہ کیا

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 45,317 شہید اور 107,713 زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت نے غزہ میں صہیونی دشمن کی وحشیانہ جارحیت میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ پر زور دیا کہ وہ وزارت صحت کے فراہم کردہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے شہداء اور زخمیوں سے متعلق اپنا ڈیٹا مکمل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button