دنیا

صہیونی خطرے سے نمٹنا علاقائی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عراقچی

شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں فلسطین، لبنان، شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور علاقائی ممالک پر صہیونی حکومت سے نمٹنے میں پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ علاقے کے تمام ممالک پر لازم ہے کہ وہ صہیونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالسیوں اور اس سے لاحق خطرات کا مل کر مقابلہ کریں۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے قتل عام اور نسل کشی، اسلامی سرزمینوں پر مسلسل قبضے اور لبنان و شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : محترمہ فاطمہ جناح آخری دم تک قائد اعظم کے افکار پر ڈٹی رہیں، علامہ ساجد علی نقوی

عراقچی نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سعودی عرب کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے بھی ایران کے خلاف کسی بھی تجاوز اور اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کو اپنی اور خطے کے دیگر ملکوں کی اصولی پالیسی قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صورت حال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button