اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پنجاب میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

شیعہ نیوز: پنجاب میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔  ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے ڈیڑھ سال میں سوشل میڈیا اور سائبر نیٹ ورکس کا ریکارڈ حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم تنظیموں کی تفصیلات بھی ارسال کی گئی ہیں، نام بدل کر کام کرنیوالی 8 کالعدم تنظیموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 95 ہزار 471 مشتبہ افراد اور شدت پسندوں کا ڈیٹا بیس مرتب کرلیا گیا،2 ہزار 303 افغان تربیت یافتہ افراد کی نشاندہی کرکے ریکارڈ مرتب کرلیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض 65 ہزار 532 ویب سائیٹس دہشتگردی کو فروغ دینے کیوجہ قرار دی گئی ہیں۔ پی ٹی اے نے 15 ہزار519 سائیٹس کو بلاک کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی کی حمایت کرنیوالے 13 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ہونیوالے افراد میں سے 8 کو سزا بھی دلوائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button