اہم پاکستانی خبریں

رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز: وفاقی حکومت نے رینجرز  اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں اضافےکی اجازت دے دی۔ وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کیلئے نظرثانی بنیادی پے سکیل 2024 کی منظوری دے دی، جس کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 55.76 یا 31 ہزار 810 روپے تک بنے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اور اوسط اضافہ کم بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button