مشرق وسطی

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں فیصلہ کن گھڑیاں آنے والی ہیں، عرب اخبار

شیعہ نیوز: معروف عرب اخبار رأی الیوم نے فلسطینی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے فلسطین اور غزہ کی موجودہ جنگ کہ جو اب چوتھے مہینے میں داخل ہو چکی ہے، کے حوالے سے مصر کے نئے ایشی ایٹو کی جانب اشارہ کیا ہے کہ جس پر آنے والے گھنٹوں میں عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق قاہرہ، غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے آنے والے دنوں میں حماس و جہاد اسلامی کو مصر کا دورہ کرنے کی دعوت دے گا۔

ذرائع سے نقل کرتے ہوئے عرب اخبار رأی الیوم نے لکھا ہے کہ مصر کو غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے قیدیوں کے نئے تبادلے میں ثالثی کی ’’ہری جھنڈی‘‘ مل گئی ہے تاہم حماس قبلا ازیں اعلان کر چکی ہے کہ نئے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ مکمل جنگ بندی سے قبل ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن: شہر طولکرم میں اسرائیلی بربریت میں مزید چار فلسطینی شہید

عرب ذرائع کے مطابق قاہرہ، فلسطینی مزاحمتی تحریک الفتح کو بھی قاہرہ کے دورے کی دعوت دے گا تاکہ اندرونی مفاہمت سے متعلق فلسطینی صورت حال اور غزہ کے مستقبل پر بات چیت کی جا سکے جبکہ یہ معاملہ حماس کے موقف و غزہ اور اس کے کنٹرول کے بارے اس کے بیانات پر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے شدید غصے کے باوجود انجام پانے جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ گھنٹے بہت فیصلہ کن ہوں گے اور غزہ میں جنگ بندی سمیت جنگ کے میدان میں اور الفتح و حماس کے درمیان باہمی تعلقات کے حوالے سے بھی ایک اہم سنگ میل کا مشاہدہ کیا جائے گا جیسا کہ قاہرہ نے ایک نیا انیشی ایٹو و منصوبہ تیار کر لیا ہے کہ جسے غور کے لیے جلد ہی جسے فلسطینی جماعتوں کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button