مشرق وسطی

ملک کے تمام حصوں پر شامی حکومت کی خودمختاری کیلئے ایران کی وسیع حمایت کا اعلان

شیعہ نیوز: شام کے وزیر خارجہ "فیصل المقداد” فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لئے تہران آئے جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب "حسین امیر عبداللہیان” سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے فلسطین کے حوالے سے شام کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران و شام کی حکومتیں اس سے پہلے بھی علاقائی مسائل میں ایک پیج پر تھیں اور اب فلسطینی نسل کشی و صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کے فوری خاتمے کے لئے بھی ہم مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے شام میں امن و استحکام کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ حسین امیر عبداللہیان نے ایران کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تہران، دمشق حکومت کی ملک کے تمام حصوں پر عملداری کے لئے مکمل حمایت کرتا ہے۔

دوسری جانب فیصل المقداد نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں عالمی کانفرنس کے انعقاد کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کانفرنس میں ایران کے صدر "سید ابراہیم رئیسی” کی جانب سے اٹھائے گئے نکات سے شام بھی اتفاق کرتا ہے۔ نیز شامی حکومت ان خیالات کی مکمل تائید کرتی ہے۔ آخر میں شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین عوام کی فتح در حقیقت امت مسلمہ و عربیہ کی فتح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button