بحرین میں سیاسی قیدیوں سے اعلان یکجہتی
شیعہ نیوز: بحرین کے علاقے الدراز کے نوجوانوں کی تحریک نے پیر کے روز ٹوئٹر پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الہملہ شہر کے نوجوانوں کا یہ اجتماع بحرین کے سیاسی قیدیوں سے اعلان یکجہتی اور ان کی فوری رہائی کے مطالبے کی شکل میں تھا –
سوشل میڈیا کے ان صارفین نے المقشع کے مظاہرے کی بھی تصاویر وائرل کی ہیں۔
بحرین کی جمیعت الوفاق کے صارفین نے بھی ٹوئٹر پر ویڈیو تصاویر وائرل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ البلاد القدیم کے شہریوں نے بھی پرامن احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں نے آل خلیفہ حکومت کی جیلوں کی ابتر صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کو رکھے جانے سے حفظان صحت سے متعلق صورت حال ابتر ہو گئی ہے۔