اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی درآمدات میں کمی، پاکستان کا ایران سے درآمدات میں اضافہ

رواں سال جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ  ایران سے درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے

شیعہ نیوز: رواں مالی سال 2024 – 2025 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  رواں سال جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ  ایران سے درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سانحہ پاراچنار کےخلاف ملک گیر یوم احتجاج

حکومتی ذرائع کے مطابق اکتوبر میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 69 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جولائی تا اکتوبر 2024 میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ جولائی تا اکتوبر 2024 میں ایران سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، اکتوبر 2024 میں ایران سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا۔

زرائع کے مطابق معیشت کے اعشارئے ظاہر کرتے ہیں کے مستقبل میں پاکستان کی ایران سے درآمدات میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ دو طرفہ تجارت میں بھی مزید اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button