دنیا

غزہ میں شہریوں کے قتل عام پر شدید دکھ ہے، چینی وزارت خارجہ

شیعہ نیوز: چینی وزارت خارجہ نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ پر سخت موقف اختیار کرلیا۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم غزہ میں اقوام متحدہ سے وابستہ مراکز پر اسرائیل کے حملے سے حیران ہیں۔ ہمیں غزہ میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بھی شدید دکھ ہے۔ لہذا ہم ان تمام اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت علی ؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا: ہماری اہم ترجیح جنگ بندی، اقوام متحدہ سے منسلک مراکز کے تحفظ کی ضمانت دینا اور غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی تباہی کے واقعات کو روکنا ہے۔

دوسری طرف چین کی وزارت دفاع نے واضح کیا: ہم نے غزہ کے تنازعہ والے علاقوں میں ہتھیار یا فوجی سازوسامان نہیں بھیجا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button