مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی جاسوسی کی شکست

شیعہ نیوز: یمنی ذرائع نے اتوار کی رات اعلان کیا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی جاسوسی کی ایک کارروائی کو ناکام بنادیا گیا۔

یمن کی سبا نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے سیکورٹی اداروں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی جاسوسی کی ایک کارروائی کو ناکام بنادیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے سیکورٹی اداروں نے بتایا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی اس مشترکہ سازش کی تفصیلات پیر کو جاری کی جائيں گی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی کریات شمونہ پر میزائلوں کی بارش، صیہونی خوف کے مارے بھاگ کھڑے ہوئے

یاد رہے کہ یمن نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے بحری جہازوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا تھا۔

یمن کی مسلح افواج اب تک صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور بعض دوسرے ملکوں کے ان بحری جہازوں پر حملے کرچکی ہیں جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانا چاہتے تھے۔

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں کئے جاتے اس وقت تک بحیرہ احمر اور باب المندب میں صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button