دنیا

دفاع ایران کا قانونی حق ہے، جنگ کی حمایت نہیں کریں گے، ترکی

شیعہ نیوز: ترکی کے وزیرخارجہ نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران کو اپنے دفاع کا قانونی حق ہے، ایران کے خلاف جنگ کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے۔

اناتولی نے کہا ہے کہ ترکی کے وزیرخارہ ہاکان فیدان نے صہیونی حکومت کے ساتھ جاری کشیدگی میں ایران کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو اپنے دفاع کا قانونی حق حاصل ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کے تصادم یا جنگ کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے مکمل خلاف ہیں اور دوسری جانب اگر ایران اپنے دفاع کے لئے کوئی اقدام کرتا ہے تو یہ اس کا قانونی حق ہے۔

فیدان نے کہا کہ شواہد کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکانات زیادہ ہیں لہذا ترکی سمیت خطے کے ممالک کو بحرانی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حماس رسمی طور پر تصدیق نہ کرے یحیی السنوار کی شہادت کو قبول نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button