نیٹو کے مقابلے میں دفاعی نظام کی تقویت کی جائے گی: لاوروف
شیعہ نیوز:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اگر امریکیوں نے فن لینڈ اور سوئیڈن میں فوجی مراکز اور اڈے قائم کرنے کا سوچا یا ان کے لئے یہ مراکز قائم کئے، تو روس بھی خاموش بیٹھا نہیں رہے گا اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھا دے گا۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ نیٹو کے ساتھ دفاعی دیوار کو ہر حال میں مضبوط کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ نیٹو کے سربراہ ینس اسٹولٹنبرگ نے اپنے حالیہ کینیڈا کے دورے کے موقع پر دعوی کیا تھا کہ روسی افواج کی بڑھتی سرگرمیوں کے پیش نظر، نیٹو اور کینیڈا کے لئے قطب شمال کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ یوکرین کے بحران کے آغاز کے بعد، فن لینڈ نے نیٹو میں شمولیت کی درخواست کے ساتھ ساتھ روس کے لئے اپنی فضائی حدود بند اور ماسکو پر متعدد پابندیاں بھی عائد کردی تھیں۔ ہیلسنکی نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ماسکو کے دو مگ اکتیس جنگی طیاروں نے گذشتہ دنوں فن لینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔