دنیا

فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر، اسرائیلی سیکورٹی حکام کی نیتن یاہو کو وارننگ

شیعہ نیوز:اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، شاباک کے سربراہ اور فوجی مذاکراتی ٹیم کے اعلی عہدیداروں نے نیتن یاہو کو متنبہ کیا ہے کہ اگر فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو تل ابیب کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کے نمائندے کا سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ کے اجتماع سے خطاب

صہیونی چینل 13 نے کہا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی حکام کو خدشہ ہے کہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے سے فلسطینی مقاومت شدید ردعمل کا اظہار کرسکتی ہے۔

دوسری جانب، عبرانی نیوز ویب سائٹ "واللا” نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیتن یاہو حماس کے ساتھ کسی ایسے معاہدے پر پہنچنا چاہتے ہیں جس کے تحت زیادہ سے زیادہ اسرائیلی قیدی رہا کیے جائیں اور جنگ بھی جاری رہے۔

سینئر اسرائیلی اہلکار نے "واللا” کو بتایا کہ نیتن یاہو حکومت بحران میں پھنس گئی جس سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button