اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کی مشکلات، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شیریں مزاری سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وفاقی وزیر کو ایران میں پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین اور طلباء کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی خبروں نے ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کو شدید اضطراب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ان کی واپسی کے لیے حکومت کی جانب سے فوری اور عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر پر موجود زائرین انتہائی مشکل صورت حال سے دوچار ہیں ۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بلوچستان بارڈر پر میڈیکل اور رہائشی سہولیات میں بہتری لائے ۔ملاقات میں فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب و مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور پولیٹکل ایڈوائزر سید محسن شہریار بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button