دنیاہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کےلیے بین الاقوامی عدالت کے قیام کا مطالبہ

شیعہ نیوز: بین الاقوامی قانون کے ماہرین نے غزہ میں صیہونی قابض فوج کی جانب سے جنگی جرائم اور وحشیانہ قتل اور نسل کشی کے جرائم  کی تحقیقات کے لیے نئی بین الاقوامی عدالت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی ہونے والے جنگی جرائم میں امریکی حکومت برابر کی شریک ہے۔ ان منظم جنگی جرائم کے نتیجےمیں 20 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی قانون کے پروفیسر ڈاکٹر محمد الموسٰی نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں ہونے والے قتل عام اور نسل کشی کے حوالے سے فوری اورموثر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کیساتھ جنگ کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں، نتین یاہو

الموسی نے سلامتی کونسل کی طرف سے نسل کشی، انسانی حقوق کی سنگین ، منظم جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت کی جو پوری دنیا کے سامنے اور صہیونی جرائم کے لیے لامحدود امریکی حمایت کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کونسل کو اسرائیلی ریاست کے رہ نماؤں اور ان جرائم کے ارتکاب میں اس کی حمایت کرنے والے افراد کو بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔ جس طرح یوگو سلاویہ اور روانڈا میں قتل عام کی تحقیقات کے لیے خصوصی عدالت قائم کی گئی تھی اسی طرح کی عدالت غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ہونی چاہیے۔

بین الاقوامی قانون کے ماہر نے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو ان کا حق خودارادیت، واپسی کا حق اور بین الاقوامی قانون کے مطابق کم از کم ان کے جائز حقوق حاصل ہوں۔

اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بھی غزہ میں اسرائیلی جرائم کے لیے "نئی بین الاقوامی عدالت” کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button