مشرق وسطی

رام الله کیجانب سے اسرائیلی مسلح جتھوں کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کی مسلح ملیشیاء کو دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کیا جائے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی آبادکاروں کے مسلح حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے مذکورہ بالا مطالبے کا مقصد صیہونی ملیشیاء کے حملوں کو مسترد کرنا اور انہیں غیر مسلح کرنے کے حوالے سے امریکی و عالمی برادری کے موقف کو اپنے قریب لانا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے کے کسی بھی حصے کے ایسے الحاق کی شدید مذمت کی ہے جس سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں کوئی سُقم پیش آتا ہو۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ صیہونی آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ متعدد ممالک کی جانب سے اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف عائد موجودہ پابندیاں کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی آبادکاروں کو غیر مسلح کرنے کے لئے اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ کی ضرورت ہے۔ قابل غور بات ہے کہ دسمبر کے مہینے میں امریکہ نے اُن صیہونیوں کے لئے ویزا پالیسی سخت کر دی جو فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں ملوث تھے۔ یورپی یونین سمیت بعض یورپی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ اُن کا ارادہ ہے کہ اُن صیہونی آبادکاروں پر اقتصادی و سیاحتی پابندیاں عائد کریں جو مقبوضہ مغربی کنارے میں کسی بھی اشتعال انگیزی میں پائے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button