شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کا مطالبہ
شیعہ نیوز:افغانستان کی شفقنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں اس ملک کی خواتین اور طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ہزارہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کو ختم کرنے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق طالبان نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور فائرنگ کی۔
در ایں اثںاء سماجی آزادی کی حامی تنظیموں نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ جمعے کی صبح کابل کے کاج تعلیمی سینٹر میں ہونے والے خودکش حملےمیں 35 افراد شہید اور 40 دیگر زخمی ہوئےتھے۔
افغانستان میں گزشتہ مہینوں کے دوران مختلف علاقوں خاص طور پر کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں تیزی آئی ہے اور طالبان انتظامیہ سیکیورٹی برقرار کرنے کے اپنے تمام دعوؤں کے باوجود اس طرح کے حملوں کو نہیں روک سکی ہے- کابل میں بیشتر دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے ۔