مشرق وسطی

جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے خلاف مظاہرہ

شیعہ نیوز:مکلا شہر کے عوام نے اقتصادی حالات اور عمومی خدمات میں بہتری نیز قابض فورسز اور انکے کرایے کے فوجیوں کے نکلنے کا مطالبہ کیا۔

سعودی اتحاد کے زیر قبضہ جنوبی یمن کے علاقوں کو بد نظمی، مہنگائی، خدمات رسانی کی اونچی شرح اور خراب اقتصادی صورت حال کا سامنا ہے، جس کی وجہہ سے تعز، حضرموت اور عدن میں مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب امریکہ، عرب امارات اور کچھ دیگر علاقائی و غیر علاقائی ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ سعادی اتحاد کے براہ راست حملوں کا شکار ہو کراب تک 20 ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، سمندری اور ہوائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جسکی وجہہ سے اس ملک کو دواؤں اور اشیاء خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button