دنیا

ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

شیعہ نیوز: سیکڑوں افراد روس کے دارالحکومت ماسکو میں قائم امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے نعرے لگاتے ہوئے امریکی اقدامات کی مذمت کی۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں روس، بیلاروس اور سابق سویت یونین کے پرچموں کے علاوہ روس کے اسٹریٹیجک اور بین البرا‏عظمی میزائلوں کے ماڈل بھی اٹھا رکھے تھے۔
سن دوہزار چودہ میں جزیرہ نمائے کریمیا کے الحاق کے بعد، روس کے ساتھ امریکہ اور مغربی ملکوں کے تعلقات کشیدہ چلے آرہے ہیں۔
امریکہ اور مغربی ملکوں نے یوکرین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگا کر روس کے خلاف متعدد پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں۔
روس امریکہ اور مغربی ملکوں کے الزام کو مسترد کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button