دنیا

غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کی حمایت میں واشنگٹن میں مظاہرہ

شیعہ نیوز: گذشتہ ماہ کے وسط سے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاری نسل کشی اور قتل عام میں اضافے کے بعد امریکہ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔

واشنگٹن میں ہزاروں کارکنوں نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی جلوس نکالا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران یقینی طور پر اسرائیل پر ایک اور حملہ کرے گا، جنرل علی فدوی کا انتباہ

جلوس کے شرکاء نے منگل کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سےپر توجہ دینے کے بجائے غزہ میں قتل عام کی مذمت کی۔ انہوں نے غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے امریکی حکومت سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

اس تناظر میں یونیورسٹی کے سیکڑوں طلباء نے واشنگٹن میں ریپبلکن پارٹی کے صدر دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ انہوں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں جاری جنگ کے لیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد روکنے کا مطالبہ کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button