صہیونی قیدیوں کے لواحقین کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ، اجتماعی دھرنے کی دھمکی
شیعہ نیوز: لواحقین نے صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں نیتن یاہو کابینہ کے خلاف وسیع مظاہروں اور دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق النشرہ نے کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے لواحقین نے پریس کانفرنس میں احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حماس کے ساتھ مذاکرات شروع نہ کرنے کی صورت میں نیتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : میدان جنگ میں شکست کا واضح ثبوت، اب ٹارگٹ کلنگ پر فوکس ہے، شاباک سربراہ رونن بار
لواحقین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کرکے حماس کے ساتھ قیدیوںکی رہائی کے لئے مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے دھرنا دیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر دوبارہ حملے شروع ہونے کے بعد یرغمالیوں کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ گئے ہیں لہذا حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں کے پاس یرغمال 136 اسرائیلیوں کی فوری رہائی کے لئے مذاکرات کئے جائیں۔
رونامہ ہارٹز نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ یرغمالیوں کے لئے ہر دن زندگی کا آخری دن ہوسکتا ہے لہذا ہم ان کی زندگی کے بارے میں پریشان ہیں۔