
دنیا
ہزاروں صہیونی شہریوں کا مظاہرہ، حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ
شیعہ نیوز: اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہزاروں صہیونیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کے بعد صہیونی حکومت پر غزہ میں مقاومتی تنظیموں کے ساتھ بھی امن معاہدے کے لئے دباؤ بڑھ رہا ہے۔
اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے نیتن یاہو حکومت سے مطالبہ کیا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا فوری معاہدہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : شام اپنے اتحادیوں سے مل کر دہشت گردوں کو شکست دے گا، بشار الاسد
العربی نیوز کے مطابق مظاہرین میں صہیونی یرغمالیوں کے گھر والے اور رشتے دار بھی شامل تھے۔
غزہ میں ایک سال سے زائد عرصے تک شدید حملوں کے باوجود صہیونی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعد نیتن یاہو پر حماس کے ساتھ امن معاہدے اور جنگ بندی کے لئے دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔