مشرق وسطی

فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اردن میں مظاہرے

شیعہ نیوز: فلسطین اور لبنان میں قابض صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کے خلاف اردن میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

سوموار کی شام اردن کےدارالحکومت عمان میں ریزسٹنس سپورٹ فورم کی کال پر غزہ اور لبنان میں مزاحمت کی حمایت میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ریاست الاباما میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک, متعدد زخمی

شرکاء نے فلسطینی اور لبنانی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور صہیونی جرائم کو مسترد کردیا۔

انہوں نے اردن کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی دشمن ریاست کے ساتھ کیےگئے تمام معاہدے منسوخ کرے اور فلسطین میں مزاحمت کی حمایت کے لیے کام کرے۔

خیال رہے کہ لبنان میں کل سوموار کو قابض صہیونی فوج نے وسیع پیمانے پر فضائی حملے شروع کیے جن میں بڑے پیمانے پر قتل عام کیا گیا ہے۔

لبنان وزارت صحت کے مطابق سوموار کے روز اور رات گئے حملوں میں 500 شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 1700 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button