دنیا

نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں غزہ اور لبنان کی حمایت میں مظاہرے

شیعہ نیوز: نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی خبر ہے۔

نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں غزہ اور لبنان کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیتوں کے خلاف یہ مظاہرے مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی اپیل پر انجام پائے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز نے ایک اسرائیلی ایٹمی سائنسدان اور فوجی اہلکار کا ڈیٹا شائع کردیا

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مظاہروں ميں نیپال کے سبھی فرقوں، ہندوستان، مسلمان، بودھ مت کے ماننے والوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ نیپال کی تقریبا سبھی سیاسی جماعتوں نے ان مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ نیپال کے عوام نے غاصب صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مظاہرے کرکے ان سے نفرت اور غزہ نیز لبنان کے عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button