دنیا

نائیجریا، ابوجا میں شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہرے

شیعہ نیوزنا‏ئجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی حامیوں نے ابوجا میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے جو ان کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے، ان کی فوری غیر مشروط رہائی پر زوردیا۔

شیخ زکزکی کو ریاست کاڈونا میں ان کی قیامگاہ پر حملہ کرکے فوج نے 2015 میں گرفتار کرلیا تھا۔

فوج کی اس وحشیانہ کاروائی میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوگئی تھی۔

نائجریا کی فوج اور سیکورٹی فورسز نے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ زینت ابراہیم ان کے سیکڑوں حامیوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالدیا تھا۔

نائیجریا کی عدالت کی جانب سے ان کی رہائی کے واضح احکامات کے باوجود فوجی حکام ان کی رہائی کے مخالفت کر رہے ہیں۔

شیخ زکزکی کی رہائی کے لئے گزشتہ ایک ہفتے سے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرے ہورہے ہيں کہ جنہيں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button