دنیا

نیویارک میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے، 200 افراد گرفتار

شیعہ نیوز: امریکی پولیس نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کرنے والے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکہ غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل کی حمایت ختم کر کے اسے ہتھیاروں کی فراہمی کو بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکام کا جدید امریکی ڈیفنس سسٹم نصب کرنے پر غور

وال اسٹریٹ کے قریب اسٹاک ایکسچینج کے باہر مظاہرین نے امریکی دفاعی ٹھیکیداروں اور ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ’غزہ کو جینے دو‘ اور ’نسل کشی کرنے والوں کی فنڈنگ بند کرو‘ کے نعرے بلند کیے۔ مظاہرین میں یہودی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق 206 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button