اٹلی کے مختلف شہروں میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں مظاہرے
شیعہ نیوز: اٹلی کے مختلف شہروں میں عوام نے غزہ میں امن کے قیام کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ اٹلی کے دارالحکومت روم سمیت مختلف شہروں میں عوام نے غزہ پر صہیونی جارحیت کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ شبیر حسن میثمی کی سکردو میں جید علمائے کرام سے ملاقات
یورو نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور غزہ میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے اطالوی حکومت اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی قیام امن کے لئے اقدامات کیے جائیں۔
دارالحکومت روم کے علاوہ میلان، فلورینس، باری، پالیرمو اور کگلیری میں بھی فلسطین کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرے کیے گئے۔