دنیا

دنیا کے مختلف ممالک میں غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں مظاہرے

شیعہ نیوز: دنیا کے مختلف علاقوں کے عوام نے غزہ و لبنان کے عوام کی حمایت کرتے ہوئے غزہ اور لبنان کے عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں مظاہرے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مراکش کے کاسبلنکا کے عوام، مینا سوٹہ اور نیویارک کے یونیورسٹی طلبا، اردن، ٹوکیو، جاپان، میکسیکو اور ہالینڈ کے عوام نے لبنان و فلسطین کے عوام اور خاصطور سے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ صہیونی ناپاک عزائم کے سامنے طاقتور ترین مدافع ہے، آیت اللہ خامنہ ای

اس سے قبل بھی جرمنی، فرانس،سینیگال، برطانیہ، اور ناروے کے فلسطین حامی عوام نے غزہ کے شہید بچوں کی یاد میں اجتماعات کئے اور غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button