مشرق وسطی

نصاراللہ کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدام کے خلاف یمنی عوام کے مظاہرے

شیعہ نیوز:یمنی مطاہرین نے ملت یمن کے خلاف امریکی سعودی سعودی اتحاد کے جاری جرائم کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے آئل ٹینکروں کو روکے جانے کی سخت مخالفت کی ۔یمنی مظاہرین نے اپنے بیان میں سعودی اتحاد کی جاحیتوں کے مقابلے میں ملت یمن کی استقامت جاری رہنے کا اعلان کیا اور آزادی ، سربلندی اور عزت کے لئے انقلابی رہمناؤں کی راہ پر گامزن رہنے نیز ان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس بیان میں تاکید کی گئی ہے امریکہ کی براہ راست دہشتگردی کے ذریعے یمنی بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کے خلاف جارح اتحاد کے جرائم سے اس اتحاد کے اخلاقی انحطاط کا اندازہ ہوتا ہے اور واضح ہوجاتا ہے کہ جارح امریکی و سعودی اتحاد کس حد تک پستی میں گر چکا ہے ۔اس بیان میں ملت یمن سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی بھرپور حمایت کریں۔امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن کی تحریک انصار اللہ کا نام دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button