دنیا

مراکش میں مشتعل افراد کا فرانسیسی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ

شیعہ نیوز: مراکش کے شہر کیسبلانکا میں ہزاروں شہریوں نے بدھ کی رات فرانسیسی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے فلسطینی مزاحمت کے بارے میں صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مراکش کے فوجی دستوں نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہم آزادی قدس تک آپ کے ساتھ رہیں گے حزب اللہ کے نئے سربراہ کے نام جنرل قا آنی کا پیغام

فرانس کے صدر نے بدھ کے روز مراکشی کی پارلیمنٹ میں اپنی نفرت انگیز تقریر دوران فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو وحشی گروپ قرار دیا تھا۔

میکرون نے غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم کو اسرائیل کا حق دفاع قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کی تھی۔

مراکش کے عوام نے گزشتہ جمعے کو بھی احتجاجی ریلیاں نکال کر غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button