مشرق وسطی

حزب اللہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی تقرری سے متعلق خبروں کی تردید

شیعہ نیوز: لبنان کی حزب اللہ نے نئی ​​تقرریوں سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے اس تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی تقرری سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم: کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جهنگوی کی مرکزی قیادت احمد لدھیانوی، اورنگزیب فاروقی امن جرگہ میں کیسے پہنچے

حزب اللہ کے میڈیا بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے داخلی ڈھانچے میں تقرریوں سے متعلق سوشل میڈیا میں زیر گردش خبریں درست نہیں ہیں۔

بیان میں زور دے کر کہا کہ قیادت کی جانب سے عہدیداروں کی تقرری کے حوالے سے کسی بھی فیصلے کی صورت میں تنظیم کے رسمی ذرائع سے آگاہ کیا جائے گا۔

حزب اللہ کا یہ تردیدی بیان لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کی حامی جماعت کے سربراہ "محمد رعد” کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تقرری کے بارے میں بعض دعووں کے جواب میں شائع ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button