عیدمیلادالنبی کے جلوس کے شرکاء پر تکفیریوںکا حملہ، پتھراو سے شرکاء زخمی
شیعہ نیوز: ملتان اور خانیوال کے بارڈر پر واقع موضع ساہی چاون میں عید میلادالنبی کا جلوس نکالنا اہل تشیع کا جُرم بن گیا، تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی اہل تشیع افراد کی جانب سے عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے جلوس نکالا گیا، جلوس جب مدرسہ اشاعت القرآن کے قریب پہنچا تو دیوبند مکتب فکر کے ستر سے زائد لوگ جو پہلے سے وہاں جمع تھے انہوں نے اسلحہ، ڈنڈوں، آہنی راڈ اور کلہاڑیوں سے حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد کے تعاون سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس موقع پر پہنچی تو پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی جس سے مزید متعدد افراد زخمی ہوئے۔ بعدازاں حالات کشیدہ ہوئے تو دونوں اضلاع کی پولیس بھاری تعداد میں موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں گروہوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، بعدازاں مذاکرات کے حملہ آور پارٹی پر مقدمہ کرلیا گیا جس کے بعد اہل تشیع کمیونٹی نے احتجاج ختم کردیا