
غزہ کو خوراک اور بنیادی خدمات سے محروم رکھنا ناقابل قبول ہے، انتونیو گوٹریش
شیعہ نیوز:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر گھیرے میں لینے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو خوراک اور بنیادی خدمات سے محروم رکھنا ناقابل قبول ہے۔ ہم غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے لیے انسانی امداد کا مطالبہ کرتے ہیں۔ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ "یوف گیلنٹ” نے غزہ کے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کے اپنے حکم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حکم کے مطابق اس علاقے میں پانی، بجلی یا ایندھن داخل نہیں ہونا چاہیئے۔
اسرائیل کے وزیر توانائی "یسرائیل کیٹس” نے بھی کہا کہ میں نے غزہ کی پٹی کو پانی کی سپلائی فوری طور پر منقطع کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور کے رابطہ کار برائے مشرق وسطی (یو این آر ڈبلیو اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل (8 اکتوبر) کو بمباری کی وجہ سے 123,538 سے زائد رہائشی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔