پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت بلتستان کے شیعہ اسٹوڈنٹس کو سی ایس ایس امتحان سے محروم کرنا زیادتی ہے، شیخ محمدجان حیدری

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ محمد جان حیدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صوبائی اور ضلعی سیٹ اپ میں بیوروکریسی ہمیشہ دیگر صوبوں سے آتی ہے جسکی وجہ سے یہاں کے وسائل کا بے دریغ استعمال ہوتاہے جب ہمارے بچے سی ایس ایس امتحان سے محروم رہینگے تو مستقبل میں بیوروکریسی میں کھبی نہیں آسکتے۔گلگت بلتستان کی 75 سالہ تاریخ میں آج تک چیف سیکرٹری اور یوم سیکریٹری لوکل نہیں آیا اور ستم بالائے ستم تمام ڈویژن کے کمشنر اور اضلاع کے اے ڈی،ڈی سی تک باہر سے آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے اسٹوڈنٹس کو سی ایس ایس جیسے اہم امتحان میں شامل ہونے سے محروم رکھنا سراسر نا انصافی اور ظلم ہے۔کیا ہم پاکستانی نہیں؟کیا ہمارا ملک کی بیروکریسی میں حق نہیں؟یہ ظلم کیوں اور کب تک؟ارباب اختیار اس پر فوری نوٹس لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button