اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کربلائے معلیٰ میں بارگاہ سید الشہداءؑ میں حاضری

شیعہ نیوز:پاکستان کے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کربلائے معلیٰ میں نواسہ رسول ؐ ، سید الشہداءؑ امام حسین علیہ السلام کے روضے پر حاضری دی، قاسم خان سوری کی زیارات مقامات مقدسہ پر حاضری کے دوران بین الحرمین میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری ان دنوں عراق کےمقامات مقدسہ کی زیارات کی سعادت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کربلائے معلیٰ میں بارگاہ امام حسین ؑ اور مولاغازی عباس ؑ پر حاضری دیانہوں نے ملک وقوم اور امت مسلمہ کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں، واضح رہے کہ قاسم خان سوری کا تعلق بلوچستان سے ہے اور وہ کوئٹہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button