اہم پاکستانی خبریں

ڈیرہ بگٹی میں فورسز کا آپریشن، 3 شرپسند ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ بگٹی میں فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 شرپسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے شمسر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ بارودی سرنگ کے دھماکے کی اطلاع ملنے پر حساس اداروں اور امن فورس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لئے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فراری کمانڈر ڈیہو بگٹی اور اس کے دو ساتھی ہلاک ہوگئے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close