پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں مرکزی امام بارگاہ حضرت امام حسینؑ کے قریب دھماکہ

واضح رہے امام بارگاہ حضرت امام حسین ٫کے متولی شمشیر علی کو تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی تھی جس کے بعد وہ پنجاب منتقل ہوگئے تھے

شیعہ نیوز: صوبہ خیبر پختونخوا کی تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی گیٹ میں واقع کلاچی کی مرکزی امام بارگاہ حضرت امام حسینؑ (تھلہ نمبر 1) میں رات گئے ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ امام بارگاہ کے ساتھ ملحقہ گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جبکہ امام بارگاہ سے متصل گھروں کے دروازوں پر بھی گولیوں کے نشانات دیکھے گئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دھماکے سے امام بارگاہ کا مرکزی دروازہ شدید متاثر, امام بارگاہ کے قریب گھر اور دکانیں تباہ ہوگئیں، دھماکے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کے لیے 61 گاڑیوں پر مشتمل سامان کا قافلہ بخیریت پہنچ گیا

واضح رہے امام بارگاہ حضرت امام حسینؑ کے متولی شمشیر علی کو تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی تھی جس کے بعد وہ پنجاب منتقل ہوگئے تھے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے امام بارگاہ کا مرکزی دروازہ شدید متاثر ہوا تاہم اندرونی حصہ مکمل محفوظ رہا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button