پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام فلسطینی اور پاراچنار کے مظلومین کے حق میں ریلی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام فلسطینی اور پاراچنار کے مظلومین کے حق میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی حسینیہ چوک سے برآمد ہوئی اور فوارہ چوک سرکلر روڈ پہنچی۔ اس احتجاجی ریلی سے ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ متحد ہو کر ظالم صیہونی ریاست اسرائیل کا مقابلہ کریں اور نہتے فلسطینی عوام کا ساتھ دیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے مطالبہ کیا کہ کئی دہائیوں سے پاراچنار کے مظلوموں پر مسلسل ظلم اور جبر ہو رہا ہے۔ آج غزہ کی طرح پاکستان کے علاقے پاراچنار کے بھی تمام راستے بند ہیں اور کئی افراد شہید ہو چکے ہیں اور اشیاء خورد و نوش کی کمی سے اموات کا خدشہ ہے، مگر صوبائی اور وفاقی حکومت کو کوئی پروا نہیں