مشرق وسطی

صیہونیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کشیدگی بڑھانے کے لئے ہے، باقری

شیعہ نیوز: ایران کے قائم مقام وزير خارجہ نے جعلی اسرائیلی حکومت کے بعض وزراء اور صیہونی آبادکاروں کی مسجد الاقصی میں داخلے کی مذمت کی اور اسے خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھانے کے لیے ایک اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔

علی باقری نے منگل پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جعلی اسرائیلی حکومت کے بعض وزراء اور صیہونی آباد کاروں کی طرف سے مسجد الاقصی بے حرمتی اسلامی مقدسات اورپوری دنیا کے مسلمانوں کے حقوق کی صریح خلاف ورزی اوردنیا اور خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھانے کے لیے ایک اشتعال انگیز عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر داخلہ نے شرپسندوں کے ساتھ مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا

انہوں نے کہا کہ یہ غیر قانونی اور اشتعال انگیز عمل قابل مذمت ہے اور عالمی خاص طور پر اسلامی حکومتوں اور اقوام کی طرف سے اس پر رد عمل ظاہر کیا جانا چاہیے۔

باقری نے واضح کیا کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کی اصل اور فوری ذمہ داری ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں کو روکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button