پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کے بلا واسطہ جنگ میں شریک ہونے کے باوجود شکست انکا مقدر بن چکی ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز:چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے غیر انسانی مظالم پر انسانیت بھی شرمسار ہے، خاموش مسلم حکمران اس جرم میں برابر کے شریک ہیں، جنہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، چالیس روز سے جاری بارود کی بارش کو فلسطینی مظلومین نے ایمانی طاقت سے برداشت کیا ہے، فلسطین کے غیور و شجاع عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انکا عزم و استقلال ان اقوام اور حکمرانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جو تمام وسائل کے باوجود یہود ونصاریٰ کے تلوے چاٹنے پر مجبور ہیں، اسرائیل اپنی تمام تر درندگی اور سفاکیت کے باوجود ناکام و نامراد ہو چکا ہے، اسے راہ فرار نہیں مل رہی اپنی لاچارگی اور بے بسی کی خفت سے بچنے کے لیے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے، وہ ہسپتالوں میں زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا نوزائیدہ بچوں اور زخمیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب تک غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جنگ عظیم دوئم سے زیادہ بارود برسا چکا ہے, لیکن ان خدا کے شیروں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا اور نہ ہی انکے حوصلے پست ہوئے ہیں، جنگ میں شریک امریکی جنگی ماہرین اور تجزیہ کار جرنیلوں کو بھی منہ کی کھانی پڑی ہے، امریکہ کے بلا واسطہ جنگ میں شریک ہونے کے باوجود شکست انکا مقدر بن چکی ہے، فلسطینی عوام کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں، وہ چالیس روز کا چلہ کاٹ چکے ہیں، اب یہ جنگ جس قدر طول پکڑے گی اسرائیلی وجود اتنا ہی نابودی کے قریب ہوتا جائے گا، ہم نے پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہے ہیں اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے، کل بروز جمعہ المبارک مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام آزادی فلسطین مارچ سبزہ زار کالونی تا چونگی نمبر چھ ملتان میں اور چھبیس نومبر بروز اتوار اسمبلی ہال تا پریس کلب لاہور منعقد ہو گا جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بلا تفریق مذہب و مسلک بھرپور شریک ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button