پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شدید ترین سردی کے باوجود پاراچنار میں 5 روز سے دھرنا جاری

ضلع میں ابتر صورتحال کے خلاف شہریوں کی جانب سے شدید سرد موسم میں پاراچنار میں پریس کلب کے باہر دھرنا جاری ہے

شیعہ نیوز: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے جب کہ شہریوں کی جانب سے شدید سرد موسم میں بھی 5 روز سے دھرنا جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں لوئر کرم میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے سڑکیں اور ٹرانسپورٹ بند ہے، راستوں کی بندش کی وجہ سے علاقے میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کا نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کا اعلان

ضلع میں ابتر صورتحال کے خلاف شہریوں کی جانب سے شدید سرد موسم میں پاراچنار میں پریس کلب کے باہر دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے کشیدگی پر فوری قابو پانے اور حالات معمول پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button