پاکستانی شیعہ خبریں

مہنگے بل ادا کرنے کے باوجود عوام کو بجلی فراہم نہیں کی جاتی، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو خطے میں سب سے مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بے حسی کی انتہاء ہے کہ غریب عوام بجلی کے بل ادا کرمے سے قاصر ہیں۔ عوام پہلے ہی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور معاشی تباہی کی سزا بھگت رہے ہیں، جس پر انہیں بجلی کی بھاری بھرکم بلوں کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے حکمرانوں اور اشرافیہ کی شاہ خرچیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ افسران اور حکمرانوں کو حکومت کی جانب سے مراعات مل جاتے ہیں، جبکہ عوام الناس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ہمارے جمہوری نظام میں جمہور کا خون چوسنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی ہے۔ ہر طرف سے عوام پر ٹیکسز کے نیزے برسائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بھی روزمرہ کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ مہنگے بل ادا کرنے کے باوجود عوام الناس کو بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام الناس پریشان ہیں۔ جس پر ادارے سے کوئی سوال کرنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے جواب دہی کو مضبوط کرنے کے لئے نظام نہیں بنایا، جبکہ عوام الناس شکایات اور احتجاجوں سے تھک چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے، جبکہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے عوام الناس کو ریلیف فراہم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button