پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کورونا کی وبا کے باوجود شیطان اسرائیل و بھارت کے مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ انسانیت اللہ کے سامنے اپنی مرضی چلانے کا نتیجہ کورونا وبا کی صورت بھگت رہی ہے، جب ظلم اور نافرمانی حد کو چھوتے ہیں تو خدا کی بے آواز لاٹھی چلتی ہے، جو فراعین و نمرودوں کو تہس نہس کر دیتی ہے، جب اسلام کے نام پر بنے ہوئے ملک میں خواتین سے ‘‘میرا جسم میری مرضی‘‘ کے گمراہ نعرے لگوائے گئے کہ تو اللہ نے بتا دیا ہے کہ میں خالق ہوں، مرضیاں میری چلتی ہیں، اب وہ تمام لابیاں منہ چھپائے پھر رہی ہیں۔

آغا حامد موسوی نے کہا کہ آج تو ان ممالک نے بھی مرد و زن کو سکارف پہننے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جو سکارف پر جرمانے کیا کرتے تھے، ظالمین وباؤں میں بھی ظلم سے باز نہیں آرہے، مظلوم کشمیریوں کے جسم قید، جذبات پر زنجیریں، فکریں محبوس اور گفتار پر تعزیریں ہیں، انسانوں کو توبہ و بخشش کا موقع دیا گیا ہے کہ بنی نوع انسان بالخصوص مسلمان گناہوں سے تائب ہو کر سیدھی راہ پر آجائیں۔

اللہ کو راضی کرنے کیلئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وصیت کے مطابق قرآن و اہلبیتؑ کو وسیلہ بنایا جائے، زائرین کا مقام اس قدر بلند ہے کہ فرشتے بھی اس پر رشک کرتے ہیں۔ مشکلات کا شکار زائرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا عظیم خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے زائرین سہولت کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا حامد موسوی نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ کے ساتھ اللہ کا یہ وعدہ ہے کہ جب تک نبی کریم ؐ اس امت میں موجود ہیں، امت پر عذاب نہیں آسکتا، لیکن جب کوئی عذاب کا سوال کرے گا تو اللہ کا عذاب ضرور آئے گا، جیسا کہ غدیر خم کے میدان میں گستاخ رسول ؐ و اہلبیت ؑحارث بن نعمان فہری پر نازل ہوا تھا، یہی کچھ آج دنیا پر بیت رہی ہے، کیونکہ انسان اپنے اعمال سے اللہ کے عذاب کو بلا رہے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انبیاء و اوصیا و صالحین کی آزمائش بلندی درجات کیلئے ہوتی ہے، مومنین مسلمین کی آزمائش گناہوں کا کفارہ ہوتی ہے، لہذا اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوا جائے، مایوسی گناہ ہے۔ خدا کی بارگاہ میں استغفار کیا جائے اور توبہ کی جائے تو اللہ رحیم و کریم ہے، ہر وبا و بلا کو ٹال سکتا ہے۔

آغا حامد موسوی نے کہا کہ کورونا کی خطرناک وبا کے باوجود شیطانی لابیاں اور ان کے پٹھو اسرائیل و بھارت اپنے مظالم شد و مد سے جاری رکھے ہوئے ہیں، صیہونیوں نے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اور بھارت نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، کشمیر میں ساڑھے آٹھ ماہ سے کرفیو نافذ ہے، لیکن بین الاقوامی اداروں نے چند مذمتی قراردادوں کے سوا کشمیر و فلسطین پر ہونے والے مظالم کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ شیطانی قوتیں صرف اپنے آپ کو انسان سمجھتی ہیں، گویا افغانستان، عراق، شام لیبیا، یمن، کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں پر انسانی حقوق کا اطلاق ہی نہیں ہوتا، جب بھی امت مسلمہ کے مظلوموں کا ذکر آئے، ان کی زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں اور انہیں سانپ سونگھ جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button