مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یحیی السنوار کی شہادت کے باوجود حماس کی طاقت میں کمی نہیں آئی، حمدان

شیعہ نیوز : حماس کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ یحیی السنوار کی شہادت کے باوجود تنظیم کی طاقت میں کمی نہیں آئی ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کو شہید کرنے کے باوجود غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج پر حملے جاری ہیں۔

تنظیم کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز القسام کی جانب سے صہیونی فورسز پر حملے سے واضح پیغام ملتا ہے کہ تنظیم کی طاقت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس و دیگرقائدین کی سید فخرعباس نقوی کو آئی ایس او کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

انہوں نے کہا کہ جبالیا کیمپ کے اطراف میں القسام کی جانب سے صہیونی فورسز پر حملہ یحیی السنوار کی شہادت کے بدلے میں کاروائی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلی رہنماؤں کی شہادت سے مقاومت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی طرح یحیی السنوار کی شہادت کے بعد بھی مقاومت پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

اسامہ حمدان نے نئے سربراہ کے حوالے سے کہا کہ ہم اس وقت داخلی طور پر اپنی طاقت کو جمع کررہے ہیں۔ نئے سربراہ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

تنظیم کے اعلی رہنما نے کہا کہ صہیونی فوج نے گذشتہ 16 دنوں سے شمالی غزہ کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے۔ فلسطینی عوام نازی صہیونیوں کو بری طرح شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے تاحال یحیی السنوار کی شہادت پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button