مشرق وسطی

بحیرہ احمر میں امریکی سرگرمیوں کے باوجود غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے، یمن

شیعہ نیوز: یمنی مذاکراتی ٹیم کے اعلی رکن نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد کی جانب سے بحیرہ احمر میں دفاعی سرگرمیوں کے باوجود غزہ کے لئے حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

المیادین نے یمنی مذاکراتی ٹیم کے اعلی رکن محمد عبدالسلام کے حوالے سے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکہ کی جانب فوجی اتحاد تشکیل دے کر حالات کو ناامن کرنے کے باوجود یمن غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سرگرمیوں کا مقصد یمن کو غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کا شکار فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار کرنا ہے لیکن یمنی فوج اور مقاومتی تنظیمین غزہ کی حمایت جاری رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی فوج کی دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، ذرائع

دوسری طرف صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے پوری طاقت استعمال کرنے کے باوجود حماس پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہے۔ اب حماس صہیونی یرغمالیوں کی آزادی کے لئے مکمل جنگ بندی کی شرط سے ایک قدم عقب نشینی کے لئے تیار نہیں ہے۔

فلسطینی مجاہدین نے غزہ میں ایک گھر کو راکٹ سے اڑادیا جس میں صہیونی فوجی پناہ لیے ہوئے تھے۔ غزہ میں میں ناکامی اور اقتصادی بحران کی وجہ سے صہیونی حکومت نے کئی وزارتوں کو بند کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button