مشرق وسطی

امریکی پابندیوں کے باوجود ایران ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے۔

شیعہ نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اقتصادی کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل اور مشکلات کے حل میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور ایران کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومتی ارکان کو اس طرح ہم آہنگ اور منظم عمل کرنا چاہیے تاکہ ایک دوسرے کے اقدامات مسائل اور مشکلات کے حل کے سلسلے میں ممد و معاون ثابت ہوں۔ اس اجلاس میں تیل اور کیمیکل اشیاء کی برآمدات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مرکزی بینک کے ڈائریکٹر نے اس اجلاس میں غیر ملکی کرنسی کی صورتحال اور بیرون ملک ایرانی اثاثوں کی واپسی کے بارے میں بھی اقتصادی کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button