اسلامی تحریکیں

القسام کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں بوبی ٹریپ سرنگ میں پھنسانے کی تفصیلات

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہےکہ اس نے اسرائیلی انجینئرنگ فورس کے اہلکاروں مشرقی غزہ میں ایک بوبی ٹریپ سرنگ میں پھنسا کر ان پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی صہیونی فوجی جہنم واصل اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم جاری

القسام بریگیڈز کی طرف سے سوموار کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے "جنگی خطوط سے واپسی کے بعد ہمارے مجاہدین نے تصدیق کی کہ انہوں نے ایک صہیونی انجینئرنگ فورس کو بوبی ٹریپ ٹنل شافٹ میں گھسایا۔ فورس جیسے ہی مقام پر پہنچی ٹنل شافٹ کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس سے کئی قابض فوجی ہلال اور زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی مشرقی غزہ کے التفاح محلے میں کی گئی جس میں متعدد صہیونی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button