مشرق وسطی

سید عباس عراقچی کے دورہ استنبول کی تفصیلات

شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ اس وقت  کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول میں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی” اس وقت کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول میں موجود ہیں۔

او آئی سی کا یہ اجلاس ایران پر صیہونی جارحیت کے بعد ہنگامی طور پر بلایا گیا۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے متعدد ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امیر سعید ایروانی

جس میں پاکستان سے "اسحاق ڈار”، الجزائر سے "احمد عطاف”، ترکیہ سے "ھاکان فیدان” اور ملیشیاء سے "محمد حسن” شامل ہیں۔

ان ملاقاتوں میں ایرانی وزیر خارجہ نے صیہونی جارحیت کے بعد ایران کی صورت حال اور موقف کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سید عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب "فواد حسین” کے علاوہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان”، اردن کے وزیر خارجہ "ایمن الصفدی” سمیت مصری و قطری وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

جب کہ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان” سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات بھی میڈیا کی زینت بنی رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button