دنیا

غزہ میں ہونے والی تباہی دوسری عالمی جنگ جیسی ہے، وال اسٹریٹ جرنل

شیعہ نیوز: غزہ میں ہونے والی تباہی دوسری عالمی جنگ میں جرمنی میں ہونے والی تباہی جیسی ہے۔

روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے ستّر فیصد مکانات پوری طرح تباہ ہوگئے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی آرمی چیف کا کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار

وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ پندرہ دسمبر تک غزہ پٹی پر انتیس ہزار بم اور گولے گرائے جا چکے ہيں اور غزہ میں ہونے والی تباہی دوسری عالمی جنگ میں جرمنی میں ہونے والی تباہی جیسی ہے۔

امریکہ کے سابق نائب وزیردفاع میک میلروی نے وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر جو بم گرائے گئے ہيں وہ بنکر بسٹر قسم کے ہیں جنھیں امریکہ نے افغانستان اور شام میں کھلی فضاؤں و غیرشہری علاقوں میں استعمال کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button