پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مظلومین پاراچنار سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری

بعد ازاں اس احتجاجی مظاہرے کو پاراچنار کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لیے باقائدہ دھرنے میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے سامنے نماز مغربین با جماعت ادا کی گئی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے زیراہتمام ضلع کرم میں پاراچنار کے راستوں کی بندش، پارا چنار کے محاصرے، ادویات کی قلت، کھانے پینے کی اشیاء کی عدم فراہمی کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں کارکنوں سمیت خواتین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کی۔ مظاہرین نے گزشتہ روز پارا چنار میں بے دردی سے تکفیرویوں کے ہاتھوں ذبح ہونیوالے جوانوں کے لواحقین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظلومین پاراچنار کی حمایت میں نمائش چورنگی کراچی پر مرکزی احتجاجی دھرنے کا آغاز

بعد ازاں اس احتجاجی مظاہرے کو پاراچنار کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لیے باقائدہ دھرنے میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے سامنے نماز مغربین با جماعت ادا کی گئی. دھرنے کے آغاز کی خبر ملتے ہی شہر کے گرد و نواح سے مومنین و مومنات کی بڑی تعداد مین شرکت جاری ہے۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ واضح رہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ احتجاجی دھرنے پاراچنار میں جاری احتجاجی دھرنے سےمنسلک ہیں جب تک پاراچنار میں جاری احتجاجی دھرنے کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تب تک لاہور سمیت ملک بھر مین احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس احتجاجی تحریک میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا جس کا دائرہ کار ملک کے کے طول و عرض میں پھیلتا چلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button